بھارت کی بلااشتعال فائرنگ, سول آبادی نشانہ… پاک فوج کا بھرپور جواب!

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی تین چوکیاں اور ایک ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے۔ باغ کے علاقے میں ایک مکان پر گولہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی تین چوکیاں تباہ کر دیں۔ اس دوران بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید برآں پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کیا گیا جبکہ باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آزاد کشمیر کے علاقے پناگ شریف میں ایک بھارتی ڈرون صبح 3 بجے نشانہ بنایا گیا جو درختوں پر آ گرا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
8 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
9 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…11 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…6 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…8 گھنٹے ago