ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا، وزیر اعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ تصور بھی نہیں کیا جا سکے گا۔
پسرور کینٹ میں افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھایا، ان کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور اس جنگ پر کتابیں لکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنے کی بات کریں، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں۔
انہوں نے بھارت کی خفیہ مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1971 میں مکتی باہنی کو کس نے تربیت دی، دنیا جانتی ہے۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے روابط بھارت سے ملتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے واضح کیا کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
انہوں نے رافیل طیاروں اور بھارت کی عسکری برتری کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں ملا، یہ خطے کا تھانیدار بننے کا خواب ترک کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو نہیں چلے گا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
3 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
14 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
15 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…3 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…14 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…15 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…17 گھنٹے پہلے

تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں کے بعد 28 ویں ترمیم…2 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…3 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل
امن و امان کی صورتحال کے باعث بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے…4 گھنٹے پہلے
جاپانی اور بلغاریہ کی خواتین کا پاکستانی نوجوانوں سے نکاح
دو غیر ملکی خواتین نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی کی اور اس خوشی کے موقع کے لیے بلغاریہ اور جاپان…4 گھنٹے پہلے

لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ…2 گھنٹے ago
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے…2 گھنٹے ago
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان…3 گھنٹے ago















