04:20 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بہاولپور میں بھوک سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق، بہن اسپتال میں زیر علاج

بہاولپور: غربت اور بھوک نے ایک اور انسانی جان لے لی — شہر کے علاقے لوہار والی گلی میں دو بے سہارا بزرگ بہنیں کئی روز سے فاقوں میں مبتلا تھیں، جن میں سے ایک خاتون بھوک کے باعث جاں بحق ہوگئیں، جبکہ دوسری کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب محلے داروں نے اطلاع دی کہ دونوں بہنیں بے ہوش حالت میں گھر میں پڑی ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک خاتون کو مردہ حالت میں پایا، جبکہ دوسری کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

محلہ مکینوں کے مطابق دونوں خواتین غیر شادی شدہ، بے سہارا اور بے روزگار تھیں۔ ان کا ایک بھائی بھی تھا جو کئی سالوں سے لاپتا ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی تدفین کر دی گئی ہے، جب کہ ان کی بڑی بہن اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION