03:09 , 10 نومبر 2025
Watch Live

طلبا کیلئے خوشخبری، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ: پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں آج 17 مئی سے شروع ہو گئی ہیں، جو 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔

ادھر پنجاب حکومت نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ صوبے میں تمام سرکاری و نجی اسکول یکم جون 2025 سے بند ہوں گے، اور 9 اگست 2025 تک تعطیلات جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتے درجہ حرارت اور موسمیاتی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اگر گرمی کی شدت غیر معمولی طور پر بڑھی تو تعطیلات ایک ہفتہ پہلے بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان گلوبل وارمنگ سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور تعلیمی اداروں کو شدید موسمی حالات سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

طلبہ کیلئے خوشخبری! گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ جاری اعلامیے کے مطابق، اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اگر درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا تو تعطیلات کے شیڈول پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION