04:34 , 28 جولائی 2025
Watch Live

تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند کر دیئے گئے

ننکانہ صاحب: بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے 12 اپریل سے 16 اپریل تک بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ تعطیلات کا فیصلہ سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مرکزی تقریب 14 اپریل کو منعقد ہوگی۔ اس موقع پر 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

پاک-بھارت مذہبی سیاحت معاہدے کے تحت 3000 سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جاتا ہے، تاہم اس بار 7000 سے زائد یاتری آنے کے خواہشمند ہیں۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزا کوٹہ بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION