01:00 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی مستقبل میں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ کشیدگی بہت خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اب 22 اپریل سے پہلے والی سرحدی صورتحال پر واپس آ رہے ہیں جہاں کشیدگی محدود متنازعہ علاقے تک تھی، لیکن حالیہ تنازع میں یہ کشیدگی بین الاقوامی سرحد تک پہنچ گئی تھی۔

جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ دونوں افواج نے فوجی سطح کم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، تاہم یہ کشیدگی اب صرف کشمیر تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کی مین لینڈ فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ تنازع پورے پاکستان اور بھارت تک پھیل سکتا ہے، جو انتہائی خطرناک ہوگا۔

جنرل ساحر شمشاد نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی بیک چینل یا غیر رسمی مذاکرات نہیں ہو رہے اور ان کا بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION