08:15 , 27 جولائی 2025
Watch Live

جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے شدید حملے، ایرانی جوہری سائنسدان سمیت 9 افراد شہید

تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کیے، جن میں معروف جوہری سائنسدان محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 افراد شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے شمالی صوبہ گیلان اور تہران میں رات کے وقت کیے گئے، جو 12 روزہ جنگ کے دوران اب تک کے سب سے شدید حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق صدیقی صابر کو گیلان کے شہر آستانہ اشرفیہ میں ان کے گھر کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، جب کہ ان کے 17 سالہ بیٹے کو چند روز قبل تہران میں ایک حملے میں مارا گیا تھا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک جنگ میں 400 سے زائد ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے اپنے نقصانات کی تفصیل سنسر شپ کے باعث ظاہر نہیں کی۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز ایران کرے گا، جس کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی جنگی کارروائیاں روکے گا۔ یہ 24 گھنٹے کی مرحلہ وار جنگ بندی عالمی سطح پر تسلیم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION