08:12 , 11 نومبر 2025
Watch Live

جو بھی ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔

معرکہ بنیان مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی بڑی افواج کے باوجود نئی دہلی کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اس کشیدگی کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی محاذ کھڑا کرنا پورے خطے میں تباہی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اپنے اندرونی معاملے کے طور پر پیش کر رہا ہے، حالانکہ یہ عالمی سطح پر حل طلب مسئلہ ہے۔ امریکہ جیسے ممالک بھارت کے جوہری عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے اور امریکہ کا اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کس حد تک دباؤ ڈال سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION