05:29 , 7 نومبر 2025
Watch Live

مصر میں افسوسناک حادثہ: انگور چننے والی 18 لڑکیاں جاں بحق

قاہرہ: مصر کے صوبہ منوفیہ میں پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے میں باغات میں کام کرنے والی 18 کم عمر لڑکیاں اور بس ڈرائیور جاں بحق ہو گئے، جب کہ تین لڑکیاں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق حادثہ گاؤں کفر السنابسہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ہیوی گاڑی نے مزدور خواتین کی بس کو ٹکر ماری۔ جاں بحق لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں، اور وہ صرف 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) یومیہ پر انگور چننے کا کام کرتی تھیں۔

متاثرہ لڑکیوں میں سے کئی اپنی فیملی کی واحد کفیل تھیں، جب کہ کچھ نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION