05:13 , 28 جولائی 2025
Watch Live

حج سے محروم پاکستانی عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کا بڑا اقدام

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط انگریزی اور عربی میں تحریر کیا گیا ہے۔ جس میں سعودی حکام سے عمر رسیدہ عازمین کیلئے خصوصی رعایت کی اپیل کی گئی ہے۔ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی کے باعث یہ افراد حج سے محروم ہو گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ یہ افراد رقم جمع کرا چکے ہیں، اور ان میں سے کئی کے لیے یہ آخری موقع ہو سکتا ہے۔ وزارت نے اپیل کی کہ منیٰ میں خالی جگہیں فراہم کر کے ان عازمین کو شامل کیا جائے۔

وزارت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تمام نجی ادارے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں گے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION