02:14 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے کچھ لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، سردار یوسف

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے کچھ لوگ اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔ 14 فروری کو ڈیڈ لائن تک صرف 3 ہزار 600 لوگوں کی رقم جمع کرائی گئی۔ نجی شعبے کی جانب سے عازمین کیلئے بروقت اقدامات نہیں کئے گئے۔ سعودی حکومت نے نجی شعبے کو 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی غفلت کی وجہ سے بہت سے لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 79 ہزار تھا ، پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار 698 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔ حکومت عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION