خاتونِ اول آصفہ بھٹو کی 32ویں سالگرہ، بہن بختاور بھٹو کا محبت بھرا پیغام

آصفہ بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ان کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ایک دلکش اور خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔
بختاور نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کے کیک کی تصویر پوسٹ کی اور اپنی بہن کو انسٹاگرام پر سالگرہ پیغام کے ساتھ ٹیگ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ مبارک ہو!بختاور نے مزیدکہا کہ "ہمیں آپ کی تمام کامیابیوں پر فخر ہے، خاص طور پر بطور رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کی خاتون اول کی حیثیت سے۔”ایک پُرجوش اور پیار بھرے پیغام میں، بختاور نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح آصفہ "میرے تین بچوں کی سب سے پیاری آنٹی” ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی ہیں۔
View this post on Instagram
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















