03:50 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ: خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

روئٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل 2.49 ڈالر اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس تیل 2.56 ڈالر اضافے کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ گولڈمین سیکس نے اپنی رپورٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایران اوپیک کا تیسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش سے توانائی بحران جنم لے سکتا ہے، کیونکہ یہاں سے روزانہ دنیا کا 20 فیصد خام تیل گزرتا ہے، جس میں 76 فیصد ایشیائی ممالک کو جاتا ہے۔

پاکستان، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا اس بندش سے براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION