03:33 , 28 جولائی 2025
Watch Live

خضدار اسکول بس پر حملے میں زخمی طالبہ سحر سلیم چل بسیں، شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں، جس سے شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والے دہشت گردوں نے کیا، جس کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جبکہ بلوچستان میں موجود پراکسیوں کے ذریعے اسے انجام دیا گیا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہو چکی تھیں، جب کہ متعدد بچے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION