12:25 , 10 نومبر 2025
Watch Live

تقویٰ ایمان والوں کی پہچان اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ: امام مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ ایمان والوں کی پہچان اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر یہ نہ ہو سکے تو کم از کم یہ سمجھو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔

خطبے میں انہوں نے خبردار کیا کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نیکی کرنے اور برائی سے بچنے کا حکم دیا ہے۔ دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، اور نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔ نماز کو قائم رکھو، خاص طور پر درمیانی نماز کی حفاظت کرو، کیونکہ یہ بندے اور رب کے درمیان بہترین رابطہ ہے۔

امام صاحب نے مزید کہا کہ باطنی امراض انسان کو اللہ کا قرب حاصل کرنے سے روکتے ہیں۔ رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے پچھلی امتوں پر فرض ہوئے تھے۔ روزے امراض سے نجات کا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION