دنیا کی مہنگی ترین گائے 1 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام

برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک نیلامی میں ایک نیلور گائے کو 4.8 ملین ڈالرز (تقریباً 1 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام کر دیا گیا، جو لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں سب سے بڑی نیلامی ثابت ہوئی ہے۔
اس نیلامی کا یہ ریکارڈ اس گائے کی غیر معمولی خصوصیات کی بدولت قائم ہوا، جسے مقامی طور پر "ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز” کہا جاتا ہے۔ نیلور گائے کا نیلامی میں اس قدر زیادہ قیمت پر فروخت ہونا لائیو اسٹاک کی تاریخ میں ایک سنگ میل بن چکا ہے۔
نیلور گائے کی خاص بات اس کا سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ ہے، جو اسے دنیا بھر میں مقبول بناتا ہے۔ اس گائے کی چمکدار سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان اسے دیگر گایوں سے ممتاز کرتے ہیں۔ یہ گائے بھارت سے تعلق رکھتی ہے، لیکن برازیل میں یہ نسل انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے اور یہاں کے اہم ترین گائے کی نسلوں میں شمار ہوتی ہے۔
















