06:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین کی پیشگوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق 27 مئی 2025 کو ملک میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

ڈاکٹر فہیم کے مطابق 27 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہو گی، جو کہ رؤیت کے لیے ناکافی ہے۔ اس بنیاد پر انہوں نے 28 مئی کو چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION