03:16 , 30 اگست 2025
Watch Live

رانا ثناء اللہ ڈیرہ حملہ کیس: 75 ملزمان سزاوار، 34 بری

رانا ثناء اللہ ڈیرہ حملہ کیس: 75 ملزمان سزاوار، 34 بری
فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

 

عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت نے 75 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق اہم سیاسی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح میاں جواد، عبدالرحمان اور جواد حسن کو بھی دس، دس سال قید کی سزا دی گئی۔

سزا پانے والوں میں ایم پی اے اسماعیل سیلا، بلال نواز، خوش بخت رضا شاہ، دانش بھٹو اور ذیشان عرف احسن بھی شامل ہیں۔ دیگر ناموں میں اسحاق غوری، میاں راشد ندیم، علی حیدر اور محمد خالد سمیت کئی کارکن شامل ہیں۔

عدالت نے ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کو تین سال قید کی سزا سنائی، جبکہ جبران، افضال، طیب، اقرار شاہد، ارسلان اقبال اور محمد رفیع سمیت کئی دیگر کارکن بھی تین سال کی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری، زین قریشی، مخدوم زیب قریشی اور متعدد دیگر رہنماؤں کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ مجموعی طور پر 34 افراد کو عدالت نے الزامات سے بری قرار دیا۔

یہ کیس 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے منسلک تھا جب رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر حملہ کیا گیا۔ عدالت کے اس فیصلے نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION