03:08 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: آصف اور سجاد کی شاندار فتوحات، پری کوارٹر فائنل میں رسائی

کولمبو: ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے دو، دو گروپ میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے روز صبح کے سیشن میں محمد آصف نے عمان کے عبداللہ الرئیسی کو 0-4 سے اور محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو بآسانی شکست دی۔

ادھر اویس منیر، جو گزشتہ روز دونوں میچز جیت چکے تھے، آج بھارت کے پشپندر سنگھ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔

محمد آصف اور محمد سجاد شام کے سیشن میں بھی اپنے آخری گروپ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION