02:51 , 9 نومبر 2025
Watch Live

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے پہاڑی علاقے میں تھا۔
اسلام آباد، اٹک، مردان، پشاور، سوات، نوشہرہ، صوابی اور شمالی وزیرستان سمیت متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION