04:39 , 28 جولائی 2025
Watch Live

سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کی بیٹی انایا کا ویمنز کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت کا مطالبہ

سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کی بیٹی انایا کا ویمنز کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت کا مطالبہ

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا بانگر نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو ویمنز کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

انایا، جنہوں نے نومبر 2024 میں جنس تبدیلی کروائی، نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کے میڈیکل ٹیسٹ یہ ثابت کرتے ہیں کہ اب ان کا جسم خواتین اتھلیٹس جیسا ہے۔ انایا نے کہا:
"سائنس نے ثابت کیا ہے کہ میں ویمنز کرکٹ کھیل سکتی ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہے؟”

انایا اپنے میڈیکل رپورٹس بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ قانون میں تبدیلی کی راہ ہموار ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف خوف اور امتیاز کو ختم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ فی الحال ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو ویمنز کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندی آئی سی سی نے 2023 میں لگائی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION