ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے یہ تقریب منعقد کی، جس میں چوہدری سرور کی برطانوی سیاست، کمیونٹی سروس اور بین الاقوامی سطح پر امن و اتحاد کے فروغ میں خدمات کو سراہا گیا۔

چوہدری سرور نے 1997 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے برطانیہ کے پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد سے وہ برطانیہ، پاکستان اور عالمی سطح پر بھائی چارے اور ہم آہنگی کیلئے سرگرم رہے۔
ایم پی افضل خان نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ایک ایسے رہنما کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے سیاست اور سماجی ہم آہنگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں ٹورسٹن بیل ایم پی (معاشی امور کے وزیر مملکت) ، ایم پی سر اسٹیفن ٹمز ، ایم پی روشنا را علی، ایم پی یاسمین قریشی، ایم پی عمران حسین، ایم پی ناز شاہ، ایم پی ڈاکٹر روپا ہُک شامل تھے۔ اس کے علاوہ لارڈ واجد خان، لارڈ ڈیس براؤن، لارڈ رامی رینجر ، لارڈ قربان حسین اور دیگر سابق ارکان پارلیمنٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔

شرکاء نے چوہدری سرور کی پاکستان و بھارت میں امن کے فروغ اور بین الاقوامی ہم آہنگی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ آج بھی ان کی موجودگی کو محسوس کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ چاہے پاکستان میں ہوں یا برطانیہ میں، ہمیشہ امن، اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
تقریب میں کئی کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں راجہ مظہر حیات، انیل مسرت، امام قاسم، حنیف خان، شہزادہ حیات، مسعود خان اور دیگر شامل تھے۔ سب نے چوہدری سرور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…7 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…8 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…1 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…6 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…7 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…15 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…19 گھنٹے پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…6 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…7 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…8 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…9 گھنٹے ago















