08:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کا استعمال

سعودی عرب

مکہ مکرمہ – سعودی عرب نے حج کے دوران غیر قانونی عازمین کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال شروع کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈرونز کی مدد سے روزانہ سینکڑوں افراد کو غیر قانونی حج کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا جا رہا ہے۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو بغیر حج پرمٹ کے مقدس شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

حالیہ کارروائی میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو جعلی حج پرمٹ کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن کے گھر سے مزید 14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تمام گرفتار شدگان کے پاس کوئی مستند حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب، سعودی عرب کی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج زائرین کی سہولت کے لیے 20 جدید ای گیٹس نصب کر دیے ہیں۔ ان گیٹس کے ذریعے امیگریشن کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کا ہدف ہے۔

سدایا کی جانب سے ایئرپورٹ پر 30 سے زائد پاسپورٹ ریڈر ڈیوائسز بھی نصب کی گئی ہیں، تاکہ حجاج کرام کو امیگریشن میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ ساتھ ہی، سدایا کی تکنیکی ٹیمیں ایئرپورٹ پر ہر وقت موجود ہیں تاکہ کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION