03:58 , 28 جولائی 2025
Watch Live

سعودی عرب کا بڑا اقدام، خطبہ حج اب 35 زبانوں میں

عرفات کا خطبہ 1446ھ: 35 زبانوں میں ترجمہ و نشریات کا عالمی اقدام، 50 لاکھ مسلمانوں تک رسائی کا ہدف

مکہ مکرمہ – حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 1446 ہجری کے حج کے موقع پر عرفات کا خطبہ دنیا کی 35 زبانوں میں ترجمہ اور براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس کا مقصد دنیا بھر کے 50 لاکھ سے زائد مسلمانوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے۔

اس اقدام کو عرفات کے خطبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترجمہ منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خطبہ نہ صرف براہِ راست نشر کیا جائے گا بلکہ اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی دنیا بھر میں شیئر کیا جائے گا۔

یہ عظیم منصوبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی قیادت میں شروع کیا گیا ہے، جو کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں مذہبی رواداری، اعتدال پسندی اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد کے فروغ کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

رواں سال حج کے موقع پر عرفات کا خطبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید دیں گے، جو معروف عالمِ دین اور حرم مکی کے خطیب بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION