سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ریڈ الرٹ جاری

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں غیر یقینی موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقوں، جن میں طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان شامل ہیں، میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
اسی طرح مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ اور المہد میں بھی موسم کی یہی صورتحال متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریاض ریجن کے کئی شہروں، جن میں ریاض شہر، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی شامل ہیں، میں بھی درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ حد نگاہ میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، عسیر، جازان، الجوف، القصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں گرد و غبار کے شدید طوفان کے باعث تعلیمی ادارے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے پیشِ نظر تدریسی عمل آن لائن منتقل کر دیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال کے لیے مقامی حکام اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
1 گھنٹہ پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
3 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…1 گھنٹہ پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…3 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…5 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…1 گھنٹہ پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…2 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…3 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…5 گھنٹے پہلے

سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…2 گھنٹے ago
آمنہ ملک کا انکشاف، جنات سے بات کر کے گمشدہ پیسے واپس مل گئے
پاکستانی معروف اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے ایک حالیہ…2 گھنٹے ago