01:06 , 11 نومبر 2025
Watch Live

لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور: راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر پھٹنے سے لگاتار تین دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں، جبکہ پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ایک دکان کے اوپر واقع رہائشی فلور پر پیش آیا جہاں مذکورہ خاندان مقیم تھا۔ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION