05:32 , 8 نومبر 2025
Watch Live

سلیکشن کمیٹی گھر جائے ورنہ! باسط علی کا انکشاف۔۔

باسط علی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شکستوں پر سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد باسط علی نے قومی سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو ٹیم کی تیاری کا کوئی شعور نہیں۔

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی میں شامل افراد علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایک ٹیم کیسے بنائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی چیمپئنز ٹرافی سے لے کر اب تک فلاپ رہی ہے، اور اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسپنرز کیوں منتخب نہیں کیے گئے۔

انہوں نے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے عہدوں پر برقرار رہے تو پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف بھی آنے والی سیریز ہار سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION