08:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سندھ میں زائرین کے بس حادثات میں 15 جاں بحق، 40 زخمی

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے سیہون شریف جانے والے زائرین سمیت اندرون سندھ میں دو مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رانی پور کے قریب حادثے میں 9 زائرین جان کی بازی ہار گئے۔ ان المناک حادثات میں 40 سے زائد عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ خیرپور میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 مسافر زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں پنجاب سے زائرین سوار تھے جو عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے سیہون شریف جا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایک اور واقعہ میں نواب شاہ کے قاضی احمد ٹاؤن میں زائرین کو لے جانے والی وین ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 مسافر زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ زائرین پنجاب سے نوابشاہ گئے تھے اور عرس کی تقریبات کیلئے سہون شریف جا رہے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION