02:16 , 10 نومبر 2025
Watch Live

سولر پینٹ ٹیکنالوجی، اب گھر کی دیواریں بجلی پیدا کریں گی!

سولر پینٹ ٹیکنالوجی

شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ماہرین نے سولر پینٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جو مستقبل میں روایتی سولر پینلز کا مؤثر متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف توانائی حاصل کرنے کا آسان اور کم خرچ ذریعہ ہے، بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے۔ سولر پینٹ کو عام دیواروں، چھتوں اور حتیٰ کہ گاڑیوں کی سطح پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

جدید رپورٹوں کے مطابق، سولر پینٹ میں ایسے فوٹو وولٹائیک مواد استعمال کیے جاتے ہیں جو سورج کی روشنی کو براہِ راست بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان پینٹس کو کسی بھی ہموار یا غیر ہموار سطح پر لگایا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ لچکدار اور قابلِ استعمال ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اسے گاڑیوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرک گاڑیوں پر سولر پینٹ کا استعمال کیا جائے، تو وہ سورج کی روشنی سے بیٹریاں چارج کر سکتی ہیں، جو مستقبل میں ای-وی ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آنے والے وقت میں سولر پینٹ نہ صرف گھروں اور تجارتی عمارتوں کو توانائی کا خود کفیل بنا سکتا ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION