01:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3,177 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ملک میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 377 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 895 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION