03:13 , 9 نومبر 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں سونا عام عوام کی دسترس سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 3,357 ڈالر ہو گئی، جس کا براہ راست اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 1,000 روپے مہنگا ہو کر 3,54,100 روپے تک پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 857 روپے بڑھ کر 3,03,583 روپے کا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION