03:38 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3258 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 39 ڈالر کمی کے بعد 3327 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3799 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION