01:02 , 9 نومبر 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے

کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 7,800 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 6,687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,316 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا ایک روایتی اور محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جب افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام بڑھتا ہے۔ صدیوں سے سونا کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے، اور جب سرمایہ کار دیگر اثاثوں سے غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION