05:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 3,385 ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں فی تولہ 24 قیراط سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت 684 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی؛ فی تولہ چاندی 3,482 روپے اور فی 10 گرام 2,985 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION