06:45 , 9 نومبر 2025
Watch Live

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم 11 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ میجر معیز آپریشن کی قیادت کر رہے تھے اور انہیں خوارج کے خلاف کئی کامیاب کارروائیوں میں جرأت اور بہادری پر پہچانا جاتا تھا۔ 37 سالہ میجر معیز کا تعلق چکوال سے جبکہ 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق بنوں سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION