02:43 , 9 نومبر 2025
Watch Live

سی ایس ایس کا امتحان دینے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانات میں امیدواروں کے لیے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سی ایس ایس امتحانات میں شرکت کے لیے عمر کی حد میں نرمی کے ساتھ ساتھ ہر امیدوار کو امتحان میں پانچ بار شرکت کی اجازت دی جائے۔

ایوان میں ارکان نے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کی۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION