سی ایس ایس کے امتحان میں اردو شامل؟ احسن اقبال کا حیران کن اعلان

پاکستان کے سول سروس امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری! وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی ایس ایس (CSS) امتحان میں لازمی مضامین اردو زبان میں حل کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کر دی۔
یہ تجویز 1973 سے چلے آ رہے سی ایس ایس کے پرانے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے کئی قابل اور ذہین طلباء صرف اس لیے سی ایس ایس امتحان میں کامیاب نہیں ہو پاتے کیونکہ وہ انگریزی زبان میں کمزور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کو امتحان کی بنیادی شرط بنا کر ہزاروں قابل امیدواروں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "اگر انگریزی جاننا ہی ترقی کی علامت ہے تو پھر پاکستان کی سول سروس دنیا کی سب سے بہترین ہونی چاہیے تھی۔”
احسن اقبال نے کہا کہ اردو زبان کو سی ایس ایس کے لازمی مضامین میں آپشن کے طور پر شامل کرنے سے تمام طبقوں کے امیدواروں کو برابری کا موقع ملے گا۔ اس سے نہ صرف قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا بلکہ ان امیدواروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جو انگریزی زبان میں کمزور ہیں مگر قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔
وفاقی وزیر نے موجودہ سی ایس ایس سسٹم کو پرانا اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کے دور کی ضروریات اور گورننس کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سی ایس ایس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
سی ایس ایس 2024 کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟
دوسری جانب فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے اعلان کیا ہے کہ سی ایس ایس 2024 کے امتحانات کے نتائج اپریل کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔
یہ اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی ایک سماعت کے بعد کیا گیا، جس میں طلباء نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک 2024 کے نتائج جاری نہیں ہو جاتے، سی ایس ایس 2025 کے امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔
طلباء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ نتائج میں تاخیر اور امتحانات کے شیڈول میں بے ترتیبی خاص طور پر ان امیدواروں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے جو عمر کی حد کے قریب ہیں۔
تاہم ایف پی ایس سی نے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور واضح کیا کہ تمام اہل امیدواروں کو 2025 کے بعد بھی مواقع میسر رہیں گے۔
سی ایس ایس 2025 کے لیے تیاریاں مکمل
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2025 کے امتحانات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ملک بھر میں 88 امتحانی مراکز بک کر لیے گئے ہیں اور پرچے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام
11 گھنٹے پہلے
غیر قانونی افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا…42 منٹس پہلےلاہور میں اغوا کے بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے ملی
لاہور کے علاقے کاہنہ سے دو روز پہلے اغوا ہونے والے 26 سالہ مبشر اقبال کی لاش جھاڑیوں سے ملی…6 گھنٹے پہلےساہیوال میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک گرفتار، دوسرا فرار
ساہیوال کے نواحی علاقے 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں…6 گھنٹے پہلےامریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ امریکی میڈیا…11 گھنٹے پہلے
غیر قانونی افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا…42 منٹس پہلےعمران خان کا چیف جسٹس کو نیا خط، انصاف سے محرومی اور قید کی حالت پر شکوہ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک…2 گھنٹے پہلے‘بھارت اکتوبر میں پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے’
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہبھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔ ان کے…2 گھنٹے پہلےبارشوں کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ
پاکستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز…6 گھنٹے پہلے
بیلا حدید بیماری میں مبتلا، ہسپتال سے تصاویر وائرل
نیویارک — معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر…26 منٹس agoغیر قانونی افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)…42 منٹس agoعمران خان کا چیف جسٹس کو نیا خط، انصاف سے محرومی اور قید کی حالت پر شکوہ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان…2 گھنٹے agoزیادہ پڑھائی پر مجبور کرنے پر بچہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت…2 گھنٹے ago