03:05 , 9 نومبر 2025
Watch Live

شادی کے نام پر 25 مردوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

بھوپال: بھارت میں ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو سات ماہ میں 25 مردوں سے شادی کر کے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے "لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انورادھا مختلف ریاستوں میں مردوں سے کورٹ میرج کرتی، چند دن بعد زیورات و نقدی لے کر فرار ہو جاتی۔ انکشاف اس وقت ہوا جب راجستھان کے وشنو شرما نے پولیس کو شکایت کی کہ خاتون شادی کے 12 دن بعد قیمتی سامان لے کر غائب ہو گئی۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ انورادھا شادی کے لیے ایجنٹس کے ذریعے کام کرنے والے گروہ کا حصہ تھی۔ یہ گروہ واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصاویر دکھا کر مردوں کو شادی کے لیے راضی کرتا اور فی شادی دو سے پانچ لاکھ روپے وصول کرتا۔

پولیس کے مطابق انورادھا نے جعلی دستاویزات استعمال کر کے شادیاں کیں اور ہر بار نیا شکار تلاش کر لیتی۔ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے آن لائن شادیوں کے خطرات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION