08:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شارجہ میں جعلی آب زم زم فیکٹری پکڑی گئی، ملزم گرفتار

جعلی آب زم زم

شارجہ – شارجہ میں بلدیہ حکام نے ایک کارروائی کے دوران جعلی آب زم زم فروخت کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ہے جو ایک رہائشی گھر میں قائم کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری کا مالک زم زم کے مقدس نام پر عام پانی بوتلوں میں بھر کر بیچ رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بوتلیں، زم زم کے جعلی لیبلز، کارٹن اور دیگر پیکنگ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

کارروائی کے بعد فیکٹری کا ذمہ دار شخص گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے بعد کیس کو مزید کارروائی کے لیے شارجہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی جعلسازی کے خلاف چوکنا رہیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION