02:59 , 10 نومبر 2025
Watch Live

شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص پر مبارکباد

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

 

شاہد آفریدی نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، وزیراعظم اور دلیر افواج کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ 16 مئی کو بھارت کے خلاف تاریخی جوابی کارروائی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا۔ دن کا آغاز قرآن خوانی، خصوصی دعاؤں اور وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی اہم عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ ایئربیسز، براہموس میزائل اسٹوریج، اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل تھے۔ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے بھی مار گرائے، جن میں ایک جدید رافیل طیارہ شامل تھا۔

آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر اسلام آباد میں "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب

واضح رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر اسلام آباد میں "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب ہوئی۔ پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ اس تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم شہباز شریف تھے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، غیرملکی سفارت کار، نائب وزیرِاعظم، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سمیت اہم شوبز شخصیات اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION