11:14 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان نے شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو ہٹا دی، لیکن بھارتی میڈیا نے جھوٹا بیانیہ پھیلانا جاری رکھا۔ بھارتی فوج نے اب تک ویڈیو پر کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات موجود ہیں، جن میں فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلے کی توپیں شامل ہیں — شاہین میزائل استعمال نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی بے بنیاد اور اشتعال انگیز مہمات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION