ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ 4 لوگ کھانا کھا سکیں: شاہ رخ خان

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بچپن کے مشکل دنوں اور غربت پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو کئی برس قبل سینئر اداکار انوپم کھیر کے شو میں دیے گئے شاہ رخ کے بیان پر مبنی ہے۔
شاہ رخ خان نے اس شو میں اپنے بچپن کی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جہاں سے آئے ہیں، وہاں ہمارے گھر میں دال میں اضافی پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگ کھانا کھا سکیں۔ اس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا، نہ کسی نے سوچا تھا کہ میں یہاں تک پہنچوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میرے جیسا ایک عام شکل وصورت والا انسان اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔
2018 میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا: "جب میں بچہ تھا تو ہمیشہ بڑا ہونا چاہتا تھا، لیکن اب جب بوڑھا ہوگیا ہوں تو مجھے اپنا بچپن یاد آتا ہے۔ وہ وقت ہماری زندگی کا بہترین دور ہوتا ہے جب ہم ہر پریشانی سے آزاد ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں 25 سال کا تھا اور تب تک اپنی والدہ کے ہاتھوں سے کھانا کھاتا تھا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے والد، تاج محمد خان پٹھان تھے، جو پشاور سے بھارت آئے تھے۔ ان کے والد کا انتقال کینسر کے باعث اس وقت ہوا جب شاہ رخ کی عمر صرف 15 سال تھی، اور ان کی والدہ، لطیف فاطمہ خان، بھی طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 1990 میں انتقال کر گئی تھیں۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…2 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…4 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…5 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…7 گھنٹے پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ…2 گھنٹے ago
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…4 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…5 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…7 گھنٹے ago















