01:32 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے شمسی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

لاہور: توانائی بحران سے دوچار پاکستان نے شمسی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پاکستان اب اُن چند ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں بجلی کا ایک چوتھائی حصہ (25.3 فیصد) شمسی توانائی سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

عالمی اداروں "ایمبر” اور "رائٹرز” کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی مجموعی یوٹیلیٹی سپلائی کا 25.3 فیصد حصہ سورج سے پیدا ہونے والی توانائی پر مشتمل رہا، جو خطے کے دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں امریکا 11 فیصد، چین 8 فیصد اور یورپی ممالک اوسطاً 7 فیصد پر رہے۔ 2023 میں شمسی توانائی پاکستان کا پانچواں بڑا بجلی کا ذریعہ تھا، جبکہ 2025 تک یہ ملک کا سب سے بڑا توانائی ذریعہ بن چکا ہے۔

پاکستان اب دنیا کے ان 20 سے کم ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اپنی ماہانہ بجلی کی طلب کا کم از کم 25 فیصد شمسی توانائی سے پوری کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، اسپین، پرتگال اور دیگر شامل ہیں۔

یہ پیش رفت نہ صرف ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ پاکستان کے توانائی کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION