11:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شوہر کی داڑھی نہیں پسند، خاتون کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ گئی

شوہر کی داڑھی نہیں پسند، خاتون کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ گئی

بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر دیور کے ساتھ فرار ہو گئی اور اس سے شادی کر لی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کے شوہر نے بار بار کی درخواستوں کے باوجود اپنی داڑھی منڈوانے سے انکار کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، خاتون عرشی نے سات ماہ قبل عالم دین شاکر سے شادی کی تھی۔ شادی کے فوراً بعد ہی عرشی نے اپنے شوہر پر داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔

شاکر نے بتایا کہ عرشی نے اسے کہا تھا کہ وہ خاندان کے دباؤ کی وجہ سے شادی کر رہی ہے اور صرف اس صورت میں اس کے ساتھ رہے گی جب وہ اپنی داڑھی منڈوا لے گا۔ اس موضوع پر اکثر ان کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، جس پر شاکر نے اپنی بیوی کے خاندان سے بھی شکایت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، شاکر نے اپنی بیوی کے مطالبے کو رد کر دیا، جس کے بعد عرشی نے اپنے دیور کے ساتھ فرار ہونے کا فیصلہ کیا اور شاکر کو چھوڑ کر دیور سے شادی کر لی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION