03:00 , 9 نومبر 2025
Watch Live

خطے میں امن کیلئے امریکی کردار قابلِ تحسین ہے، وزیراعظم شہباز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے صدر ٹرمپ، امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا مسائل کے حل اور امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے "آپریشن بُنیان مَرصُوص” کے تحت منہ توڑ کارروائی کی، جس میں بھارت کے 10 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ جے ایف 17 تھنڈر سے فائر کیے گئے ہائپر سونک میزائل نے آدھم پور میں بھارتی ایس-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا۔

جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION