09:09 , 9 نومبر 2025
Watch Live

شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید، 14 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج” نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید جبکہ خاتون اور دو بچوں سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرانے کی کوشش کی، جسے جوانوں نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا، تاہم دوسرا دھماکا خیز حملہ کامیاب رہا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بھی جاری کیے اور کہا کہ ان کی قربانیاں ملکی سلامتی کے لیے ہمارے عزم کی علامت ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION