09:45 , 8 نومبر 2025
Watch Live

نیتن یاہو ظلم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں، صدر اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ظلم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

ترک پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ ایران کا اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دفاع فطری، جائز اور قانونی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل خود جوہری ہتھیار رکھتا ہے اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت میں خطے کی صورتحال اور ایران-اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اردوان نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق مسائل کا حل صرف سفارتکاری میں ہے، جبکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے بھی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیا۔

صدر اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION