01:04 , 28 جولائی 2025
Watch Live

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں "امن کا پیامبر” قرار دیتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، اور پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کے حملے کے باوجود پاکستان نے امن کی راہ اپنائی اور دفاع میں بھارتی طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدار بین الاقوامی انکوائری کی پیشکش کی تھی، مگر بھارت نے حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے، اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے امریکا سے اقتصادی روابط کو فروغ دے رہا ہے۔ دونوں ممالک جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان کیں اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کیا۔ 2018 تک دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION