04:47 , 8 نومبر 2025
Watch Live

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا دورہ، سعودی عرب میں پرتپاک استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا، جبکہ شاہی محل میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر ٹرمپ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ریاض پہنچنے پر صدر ٹرمپ کو روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور انہوں نے ولی عہد سے بند کمرہ ملاقات میں خطے کی صورتحال، اسرائیل، غزہ اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ دورہ صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، جس میں وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق، اس دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ٹرمپ قطر میں امریکی فوجی اڈے کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، قطر کی جانب سے صدر ٹرمپ کو بولنگ طیارہ بطور تحفہ دیا جائے گا، جسے امریکی فضائیہ ایئر فورس ون میں تبدیل کرے گی۔ ٹرمپ نے اس پر اٹھنے والے اخلاقی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش کش کو ٹھکرانا "احمقانہ” ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION