02:54 , 9 نومبر 2025
Watch Live

دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مونٹی ویڈیو: یوروگوئے کے سابق صدر اور دنیا بھر میں سادہ طرزِ زندگی کیلئے معروف حوزے موجیکا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوزے موجیکا غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ 2010 سے 2015 تک یوروگوئے کے صدر رہے اور اپنی تنخواہ کا بڑا حصہ خیرات میں دے دیتے تھے۔ سادہ لباس، چھوٹے سے گھر اور پرانی گاڑی نے انہیں "دنیا کا غریب ترین صدر” بنا دیا۔

ان کے انتقال کی تصدیق یوروگوئے کے موجودہ صدر یاماندو اورسی نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے لکھا: "ہم ان کے خلوص، محبت اور عوامی خدمت پر ان کے شکر گزار ہیں۔”

سابق گوریلا لیڈر حوزے موجیکا کرپشن اور فراڈ سے پاک سیاست کے علمبردار تھے۔ وہ کہتے تھے کہ سیاست، کتابوں اور زمین سے محبت انہیں اپنی والدہ سے ورثے میں ملی۔

یوروگوئے جیسے 34 لاکھ آبادی والے چھوٹے ملک کا یہ لیڈر عالمی سطح پر اپنی دیانت، سادگی اور فلاسفانہ سوچ کے باعث منفرد مقام رکھتا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION